ٹنڈو الہیار :پولیس کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:35

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) 12ربیع الاول کو نکلنے والے جلوسوں ریلیوں اور ہونے والی محفل نعت کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ کی ہدایات پرکسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیا کئے جانے والے فلیگ مارچ میں تینوں تعلقوں کے ڈی ایس پیز اور مختلف تھانوں کے ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز کے جوان بھی موجود تھے جو پولیس موبائلوں اور رینجرز کی گاڑیوں میں موجود تھے جس کی نگرانی ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ کررہے تھے اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ ، ڈی ایس پی سٹی شاہنواز میمن، ڈی ایس پی جھنڈومری سراج دایو، ڈی ایس آر ناصر،ڈی ایس پی اکبر سموں،ایس ایچ او اے سیکشن امجد حسین جونیجو و دیگر نے صحافیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے آج کا فلیگ مارچ کیا جارہا ہے آقائے دو جہاں کے ولادت کے موقع پر ہم فل پروف سیکورٹی فراہم کریں گے جیسے کہ یوم عاشورہ کے موقع پر ہماری سیکورٹی موجود تھی انہوں نے مذید کہا کہ آج بڑے افسوس کی بات ہے جہاں ہم سرکار دو جہاں کی ولادت کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں وہی بزدل انڈیا کی سپریم کورٹ نے انڈیا میں بابری مسجد کا فیصلہ ہندو کے حق میں دیا ہے جو ہم مسلمانوں سے نفرت کا اظہار ہے پولیس اور رینجرس کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے قلعہ چوک، حیدرآباد میرپورخاص روڈ، چمبڑ روڈ، نصرپور روڈ، موج دریاء روڈ، میرواہ روڈ، غنی پارک اور دیگر مقامات کا گشت کیا اور عوام کو یہ میسج دیا کہ پولیس اور رینجرز کے جوان آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ صہ کی ولادت با سعادت کے موقع پر الرٹ ہیں پولیس اور رینجرس کا مشترکہ فلیگ مارچ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا ٹنڈوالہ یارکے اے سیکشن تھانے پر اختتام پذیر ہوا