مشتاق شیخ قتل کیس کی سماعت ،نیب کے زیر حراست بلدیہ چیئرمین مین سمیت دیگر ملزمان پیش

ہفتہ نومبر 18:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) جیکب آباد کی ماڈل کورٹ میں مشتاق شیخ قتل کیس کی سماعت ،نیب کے زیر حراست بلدیہ چیئرمین مین سمیت دیگر ملزمان پیش تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقا ر علی شیخ کی عدالت میں گزرشتہ روز مشتاق شیخ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں نیب سکھر کی ٹیم نے کرپشن کے الزام میں زیر حراست بلدیہ چیئر مین عباس جکھرانی ،ڈی ایس پی رانانصراللہ ،ایس ایچ او ایاز پٹھان ،علی انور بروہی، پولیس اہلکار اعجاز علی ،سعید احمد ،علی حسن سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے مقتول مشاق شیخ کی والدہ اور کیس میں مدعی یاسمین شیخ بھی موجو د تھی جبکہ پی پی کارکنا ن بھی موجود تھے کیس میں نامزد ملزم ایس ایچ او علی انور بروہی نے کیس کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کی درخواست دی جس پر عدالت نے سماعت 23نومبر تک ملتوی کر دی۔