گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان

ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے سے کم ہو کر155.40روپے اور قیمت فروخت155.70روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہو گئی

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:37

گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ یورو ار برطانوی پونڈ کی قدر میں3روپے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے سے کم ہو کر155.40روپے اور قیمت فروخت155.70روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر 15پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.45روپے سے کم ہو کر155.20روپے اور قیمت فروخت155.65روپے سے کم ہو کر155.50روپے پر ا ٓگئی ۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں3روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید173روپے سے گھٹ کر170.50روپے اور قیمت فروخت175روپے سے گھٹ کر172روپے پر آ گئی اسی طرح 3.20روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 202.20روپے سے کم ہو کر197.50روپے اور قیمت فروخت202.20روپے سے کم ہو کر199روپے کی کم ترین سطح پر آگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب60پیسے اور1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :