ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا1200روپے اور دس گرا م سونا1028روپے سستا ہو گیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:37

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا1200روپے اور دس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 53ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا1200روپے اور دس گرا م سونا1028روپے سستا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالر کی کمی سی1459ڈالر ہو گئی جس کے بعد کراچی ،حیدر آباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 200روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت86ہزار550روپے اور 171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت74ہزار203روپے ہو گئی ۔