Live Updates

مولانا کے دھرنے کے غبارے سے ہو انکل چکی ہے،انجم جرال

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:38

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماانجم جرال نے کہا ہے کہ مولانا کے دھرنے کے غبارے سے ہو انکل چکی ہے وہ باربار(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو آواز یں دے رہیں ہیں مگر کوئی نہیں سن رہا،وزیر اعظم کا استعفیٰ مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔

(جاری ہے)

آزادی مار چ ٹیکنا لو جی'' کی کامیا بی کے چانس کم ہیں، آزاد ملک کی آزاد عوام سیا سی آزادی مارچ کا حصہ نہ بن کر ملکی آزادی کیخلاف ساز ش نا کام بنا دینگے۔انہوں نے کہاکہ ہندو ستان میں پاکستان کی آزادی تحریک کے مخالف آ ج اسی پاکستان میں '' آزادی مارچ شو'' کررہے ہیں، مو لانا فضل الرحمن اپوز یشن کے آ لہ کار بنے ہو ئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مو لانا فضل الرحمن ملک میں افراتفری کا ماحو ل پیدا کر کے ملکی معیشت کو نشانہ بنا رہے ہیں ملکی معیشت کمزور کر نا کسی بھی طرح ملک اور قوم کے حق میں بہتر نہیں ہے۔ عمران خان کی کو ششو ں سے ملکی معیشت میں بہتری آ نا شروع ہو چکی ہے،حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی اپوز یشن کے سارے او چھے ہتھکنڈے نا کام ہو نگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات