شہید کانسٹیبل محمدخالد کی07ویں برسی پرتقریب کا انعقاد،شہداء پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،ڈی آئی جی آپریشنز

ہفتہ نومبر 18:40

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) لاہور پولیس اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کے زیر انتظام شہید کانسٹیبل محمدخالد کی آخری آرام گاہ واقع نثار پریس قبرستان گلبرگ پرتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایس ڈی پی او گلبرگ سرکل حفیظ الرحمٰن،چوکی انچارج غالب مارکیٹ محمد احمد، شہداء کے ورثاء، اہل علاقہ سمیت پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

لاہور پولیس کے مسلح دستے نے شہید کی قبر پرسلامی دی ۔ شہید کی قبر پر پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور ان کے درجات بلندی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔ اشفاق خان نے شہید کانسٹیبل محمد خالدکی ساتویںبرسی کے موقع پران کے عوام کی جان و مال کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے کے جذبے کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ راہ حق میںاپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔

(جاری ہے)

شہداء پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔یاد رہے شہیدکانسٹیبل محمد خالد09 نومبر2012ء اپنے علاقہ کی حدودمیں گشت کر رہے تھے کہ جرائم پیشہ افراد سے پٹرول پمپ پر دورانِ واردات فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں محمد خالد شہید ہوگئے۔شہید کانسٹیبل محمد خالدمکہ کالونی گلبرگ لاہورکے رہائشی تھے۔