عیدمیلادالنبیﷺ کے سلسلہ میں لاہور پولیس کا فلیگ مارچ،ڈولفن سکواڈ،پی آر یو، ایلیٹ فورس سمیت دیگر یونٹس کی شرکت لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت چاک و چوبند ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

ہفتہ نومبر 18:40

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان ہدایت پر عیدمیلادالنبیﷺ کے پیش نظر لاہور کی تمام ڈویژنز میں فلیگ مارچ کئے گئے۔ فلیگ مارچز کا انعقادڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ تمام ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزسمیت پولیس کی بھاری نفری نے فلیگ مارچز میں بھرپورشرکت کی ۔

آپریشن ونگ کے تمام یونٹس کے علاوہ ڈولفن سکواڈ،پی آر یو، ایلیٹ فورس، اینٹی رائٹ فورس اور ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے بھی فلیگ مارچزمیں حصہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہاہے کہ عیدمیلادالنبیﷺکے موقع پر منعقد ہونے والی محافل اور جلوسوں/ ریلیوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کر یں گے۔

(جاری ہے)

لاہور پولیس کے 06ایس پیز ، 34ڈی ایس پیز ،43انسپکٹرز، 481اًپر سب آرڈینیٹس اور10ہزار سے زائد پولیس جوان ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔

عید میلاد النبیﷺ کے تمام چھوٹے بڑے 221 جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔فلیگ مارچزکا مقصدشہریوں میں احساس تحفظ اُجاگر کرناہے۔امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت چاک و چوبند ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لئے لاہور پولیس کبھی کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کرے گی۔ملک و قوم کی حفاظت اوردشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہمارے جوانوں کی شان ہے۔

متعلقہ عنوان :