اٹک، پولیس کا عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں فلیگ مارچ کا انعقاد

ہفتہ نومبر 18:40

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ضلع اٹک میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ایس ڈی پی او صدر سرکل راجہ فیاض الحق کی زیر نگرانی فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پولیس، ایلیٹ پولیس فورس اور ٹریفک پولیس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فلیگ مارچ کے انعقاد کا مقصد شو آف فور س ہے تا کہ شر پسند عناصر کو ان کے مذموم مقاصد سے بازرکھا جا سکے۔

اس موقع پر ڈ ی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ 12ربیع الاول عید میلاد النبی ؐکے سلسلہ میں جلوسوں اور ریلیوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلع اٹک کے انٹری ایگزٹ پر خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔اٹک پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی۔