ڈی پی او اٹک کی میلاد مصطفیٰ ؐ کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ

ہفتہ نومبر 18:42

اٹک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈی پی او آفس میں امن کمیٹی کے ممبران سے 12ربیع الاول میلاد مصطفی ؐ کے سلسلہ میں میٹنگ کی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میلاد مصطفیٰ ؐ کی محافل،ریلیوں اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہناتھاکہ دین اسلام ہمیں امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے اور شر پسند عناصر کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :