ڈسکہ، سواریاں بٹھانے پر جھگڑا، ڈرائیور نے تشددکرکے اڈا مینجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:42

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) سواریاں بٹھانے پر جھگڑا ڈرائیور نے تشددکرکے اڈا مینجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا، رنگاپورہ سیالکوٹ کا ڈرائیور علی سکندر جوکہ سیالکوٹ سے لاہور ٹیوٹا چلاتاتھاگزشتہ روز وہ اپنی گاڑی میں سواریاں بیٹھاکر سالکوٹ سے لاہور کی طرف جارہاتھاجب وہ تھانہ ستراہ کے علاقہ اڈا دھرم کوٹ میں پہنچاتو ڈرائیور علی سکندر کی اڈا مینجر رشید بٹ کیساتھ سواریاں بیٹھانے پر توتکرار ہوگئی جس پر ڈرائیور علی سکندر نے تشددکرکے اڈا مینجر رشید بٹ کو شدیدزخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا۔