ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنائے رکھنے میں علما ء کا کلیدی کردار ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:46

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن )ر( سید حماد عابد نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع جہلم کو امن کا گہوارہ بنائے رکھنے میں تمام مکتبہ فکر کے علما ء کا کلیدی کردار ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ پور ی امت مسلمہ کیلئے خوشی کا پیغام ہے ، اس پرمسرت موقع پر محافل، نعت،سیرت کانفرنسس اور میلاد جلوسوں کے شرکاء کیلئے سکیورٹی،صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال کی طرح ضلع جہلم میں متعدد محافل اور جلوس پر امن طریقے سے نکلے گئے ہیں جبکہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس و دیگر محکمے الرٹ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے چیف افسران کو ہدایت دی کہ میلاد جلوسوں کے راستوں پر صفائی ا ور لائٹنگ کے انتظامات یقینی بنایں جائیں۔ ڈی پی او کپٹن )ر( سید حماد عابد نے بتایا ہے کہ محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے ، سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :