وانا پولیس کی کامیاب کارروائی ،23بوریاں چوری شدہ چلغوزہ بر آمد کر لیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 19:00

وانا پولیس کی کامیاب کارروائی ،23بوریاں چوری شدہ چلغوزہ بر آمد کر لیا
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) جنوبی وزیرستان وانا پولیس نے بڑی کامیاب کارروائی اور ڈکیٹی کی ایک بڑی کو شش کو ناکام بنادی،23بوریاں چوری شدہ چلغوزہ تحصیل شکئی کے علاقہ سانگہ سے برآمد کر لیا گیا۔اس موقع پر وانا سٹی تھانہ کے ایس ایچ او عثمان وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ہی ملزم کی نشاندہی پر ہم نے 15روکنی پولیس ٹیم تشکیل کرکے علاقہ سانگہ روانہ کردیا،جہاں پہنچ کرتحصیل شکئی کے علاقہ سانگہ میں چلغوزے کی ساری بوریا ں پڑی تھیں جن کو ہم نے اپنے قبضے میں لیکر دو گاڑیوں میں ڈال کر سٹی تھانہ وانا پہنچا دی۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکوؤں کا ایک پورا گروہ چوری،ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں انشاء اللہ عوام کے تعاون سے اس کا نیٹ ورک جلد توڑ کر رکھ دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس نے کل تاجر برادری کو 24گھنٹے کے اندر اندر چلغوزے بر آمد کرانے کا ٹائم دیا تھا اس وقت کے اند ر اندر پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے ڈکیٹی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنادی۔

ایس ایچ او نے کہا کہ چلغوزوں کے بوریوں کی بر آمدگی میں عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کے دیگر اداروں کا تعاون بھی حاصل تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ تین سے چار ملزمان ہماری حراست میں ہیں ان سے تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔اس کے بعد تاجر براردی کے صدر خان محمدوزیر،ملک سمت اللہ خان کاکا خیل وزیر اور چلغوزے کے مالک نبوت خان مداخیل آف شمالی وزیر ستان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس،میڈیا اور قبائلی مشران کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ اگر انکی آمن کے سلسلے میں اسی طرح آپس میں تعاون رہا تو وانا میں کوئی بھی بندہ چوری ڈکیٹی اور دیگر وارداتوں کا آئندہ سوچ بھی نہیں کرسکے گا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل رات کی تاریکی میں وانا بائی پاس روڈ پر حسن گودام سے مسلح نقہ پوشوں نے نبوت خان مدا خیل اور انکے دیگر ساتھیوں کی کل 23بوری چلغوزہ اٹھاکرلے گئے جس پر تاجر برادی نے احتجاج کے طور پر وانا بازار کو ایک دن کیلئے بند کردیا تھا۔