نظام شمسی کا سیارہ عطارد (Mercury ) بروزپیر سورج کے سامنے سے گزرے گا

جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصد گاہ میں بھی اس فلکیاتی منظر کو دکھانے کا انتظام کیاگیا ہے

ہفتہ 9 نومبر 2019 19:10

نظام شمسی کا سیارہ عطارد (Mercury ) بروزپیر سورج کے سامنے سے گزرے گا
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) نظام شمسی کا سیارہ عطارد (Mercury ) بروزپیر11 نومبر کو سورج کے سامنے سے گزرے گا ،یہ منظر زمین سے قابل دید ہوگااور دنیا کے کئی ممالک میں ٹیلی اسکوپ کے ذریعے عطارد کے اس سفر کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق اس ضمن میں جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصد گاہ میں بھی حال ہی میں نصب ہونے والے 16 انچ میڈ ٹیلی اسکوپ کے ذریعے اس فلکیاتی منظر کو دکھانے کا انتظام کیاگیا ہے۔

جس کے لئے،میڈیا کے نمائندوں، طلبہ اور اس منظر کو دیکھنے والے دیگر خواہشمند افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ رصدگاہ میں شام 5:30 بجے تک پہنچ جائیں۔جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق عطاردکے Transit کا آغاز غروب آفتاب سے انتہائی قریب ترہے اور کراچی میں صرف چندمنٹ کے دوران ہی دیکھا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :