لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں صفائی آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لیے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام عملے کی ہفتے کی چھٹی منسوخ

عملے کے ساتھ تمام تر افسران کو بھی فیلڈ میں موجود رہنے کی تاکید

ہفتہ نومبر 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر میں صفائی آپریشن کو مزید موثر بنانے کے لیے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے تمام عملے کی ہفتے کی چھٹی منسوخ کر دی گئی عملے کے ساتھ ساتھ تمام تر افسران کو بھی فیلڈ میں موجود رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راو امتیاز خود بھی فیلڈ میں موجود رہے اور صفائی آپریشن کا جائزہ لیا اس سلسلے میں انہوں نے فیصل ٹاون، مصطفی ٹاون، کھاڑک، ہنجروال، رانا ٹاون، پھیکیوال، شیخ زید ہسپتال کے اطراف، مسلم ٹاون سمیت شہر کی تنگ و تاریک گلیوں کا دورہ کیا۔

اس سلسلے میں رائو امتیاز کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ماحول دینے میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گااور فیلڈ وزٹ پر افسران و ورکرز کی حاضری بھی چیک کی اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر 11 بجے تک فیلڈ میں رہنے کی سختی سے تاکید کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہری کوڑے کرکٹ کو غیر قانونی طور پر ہر گز مت پھینکیں۔

صفائی سے منسلک تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے لاہور کے باسیوں کو شہر کی صفائی میں واضح فرق محسوس ہوگا۔شہریوں نے ہر موقع پر ادارے کا ساتھ دیاامید ہے مستقبل میں بھی ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیں گے جس کی بدولت شہری صاف اور دھول سے پاک ماحول میں اپنے دفاتر، دوکانوں، مدارس جا سکیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہریوں کی صفائی سے متعلق تمام شکایات کو ترجیحی کی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ صفائی سے متعلق شکایات کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 اور موبائل ایپلیکیشن کلین لاہور کا استعمال کریں