امیر الدین میڈیکل کالج میں100طلباء کا داخلہ ، راہنمائی کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم

14 نومبر کو کاغذات جمع کرانے کی ہدایت ، 18 نومبر سے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا

ہفتہ 9 نومبر 2019 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے شائع کردہ فہرستوں کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج میں100طلبا و طالبات کا ایم بی بی ایس میں داخلہ ہو گیا۔ ان میں52طلبا اور48طالبات شامل ہیں جو2019-20کے سیشن میں میڈیکل ڈگری کی تعلیم حاصل کریں گے۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ان سٹوڈنٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے شاندار مستقبل کے لئے خصوصی دعا کی ہے ۔

پرنسپل نے داخلہ حاصل کرنے والے بچوں کیلئے امیر الدین میڈیکل کالج میں خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جو ان سٹوڈنٹس کی مناسب رہنمائی کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق امیر الدین میڈیکل کالج میں داخلہ حاصل کرنے والے ان 100طلبا وطالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ 14نومبر 2019کو سٹوڈنٹس آفئیر زسیکشن میں اپنی تعلیمی اسناد دیں ۔

(جاری ہے)

ان بچوں کو 15نومبر2019تک اپنی فیس جمع کروانی اور16نومبر تک میڈیکل چیک اپ کروانا ہوگا ۔

جبکہ ایم بی بی ایس کی کلاسز کا آغاز18نومبر2019سے کر دیا جائے گا ۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ ان سٹوڈنٹس کو اس شاندار تعلیمی ادارے امیر الدین میڈیکل کالج میں اعلیٰ فیکلٹی ممبران کی سرپرستی حاصل ہو گی اور وہ مستقبل کے بہترین ڈاکٹر ثابت ہوں گے

متعلقہ عنوان :