پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ایڈمن آفیسر سلطان علی کی گریڈ 18میں ترقی

د*1982 میں سکیل نمبر1سے اپنی سروس کا آغاز کیا،4مئی2020کو ریٹائر ہو جائیں گے

ہفتہ 9 نومبر 2019 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے ایڈمن آفیسر سلطان علی کی گریڈ18میں ترقی کا محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ یہ احکامات یکم فروری2019سے نافذ العمل ہوں گے ۔ ادارے کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے سلطان علی کو گریڈ 18میں ترقی پر مبارکباد د یتے ہوئے اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سلطان علی نی1982 میں سکیل نمبر1سے اپنی سروس کا آغاز کیا تھا اور وہ 8جون2000سے گریڈ 17میں خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔پنجاب حکومت نے سلطان علی کو ٹائم سکیل پروموشن کے تحت گریڈ18میں ترقی دے دی۔وہ اپنی38 سالہ ملازمت مکمل کرنے کے بعد4مئی2020کو ریٹائر ہو جائیں گے۔سلطان علی کے ساتھیوں نے بھی اُن کی اس ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملازم کے لئے پروموشن سے بڑی کوئی خوشی نہیں ہوتی ،ہم اُن کے لئے مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں

متعلقہ عنوان :