سرگودھا، مختلف نوعیت کے 17کاروبار ی شعبوں میں خدمات /سروسز پر عائد ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے سروے کرنے احکامات جاری

ہفتہ 9 نومبر 2019 20:38

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) انٹیرئیر ڈیکوریٹرز،آرکیٹکچرز اور ٹائون پلانرزسمیت مختلف نوعیت کے 17کاروبار ی شعبوں میں خدمات /سروسز پر عائد ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کیلئے سروے کرنے احکامات جاری کر دیئے گئے،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری ہدایت نامے کے مطابق سرگودھا،خوشاب،میانوالی اور بھکر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کام کرنیوالے انٹیرئیر ڈیکوریٹرز،آرکیٹکچرز اور ٹائون پلانرز سمیت دیگر 17شعبوں میں خدمات کے عوض پیسہ کمانے والوں کی تفصیلات ان کے کوائف پندرہ دن کے اندر اندر بھجوائیں،جس کے بعد ان پر مذکورہ ٹیکس کی کٹوتی اور واجبات کا تعین کیا جائے گا،اس ضمن میں چاروں اضلاع میں فوکل پرسن بھی مقرر کرنے کا کہا گیا ہے ،تاکہ عملدرآمد کے امور جلد از جلد نمٹائے جا سکیں۔