عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا فیصلہ امت مسلمہ کے مقدس جذبات پر بہت بڑا حملہ ہے،ڈاکٹر آصف جلالی

مسلمانوں کیلئے بابری مسجد کے انہدام کا گہرا زخم پھر تازہ ہو گیا ہے،پاکستان کے حکمرانوں کو بھارت نے کرتار پور کے بدلے میں بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا تحفہ دیا ہے ؁پتہ نہیں پاکستان کے حکمرانوں کو کب سمجھ آئے گی ،یہ جسے خیر سگالی کہتے ہیں وہی کام گالی بن جاتا ہے،سربراہ تحریک صراط مستقیم

ہفتہ 9 نومبر 2019 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک و سلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا فیصلہ امت مسلمہ کے مقدس جذبات پر بہت بڑا حملہ ہے۔عید میلاد النبی ﷺ وہ موقع ہے جب رسولِ پاک ﷺ کے قدم رکھنے سے پوری زمین مسجد بن گئی ایسے موقع پر تاریخی بابری مسجد کو مندر میں بدلنا بہت بڑا ظلم ہے ۔

مسلمانوں کیلئے بابری مسجد کے انہدام کا گہرا زخم پھر تازہ ہو گیا ہے۔پاکستان کے حکمرانوں کو بھارت نے کرتار پور کے بدلے میں بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا تحفہ دیا ہے۔پتہ نہیں پاکستان کے حکمرانوں کو کب سمجھ آئے گی ۔

(جاری ہے)

یہ جسے خیر سگالی کہتے ہیں وہی کام گالی بن جاتا ہے۔تین ماہ سے محصورکشمیریوں کے مقتل کے بالکل قریب کرتار پور میں بھارت کیلئے راہداری اور دلداری کی رنگا رنگ تقریب سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

پاکستان کے موجود ہ حکمران سکھ مت کو جس طرح فروغ دے رہے ہیں اس سے اسلامیانِ پاکستان میں بڑی تشویش پائی جا رہی ہے ۔کرتار پور میں اتنے بڑے کمپلیکس کی تعمیر سے لیکر تشہیر تک ایک سکھ شناسی کی مہم نظر آرہی ہے۔گزشہ سال ربیع الاول اور اس سال ربیع الاول شریف میں میلاد رسول ﷺ حرمین شریفین، گنبد خضری ،آثار رسول ﷺ کی زیارت و ذکر کے خصوصی موسم میں پورا میڈیا کرتاپور کا دیدار کرنے اور کرانے میں مصروف نظر آرہا ہے۔

سرور کونین ﷺ کی مدح سرائی کے خصوصی موقع پر گرونانک کے قصیدے اور بھجن پڑھے جا رہے ہیں ۔یاد رہے پاکستا ن دو قومی نظریہ کی بنیا د پر بنا ہے ۔اس دو قومی نظریہ میں مسلم قوم کے مقابل جو قوم ہے اس میں ہندو سکھ، مسلم قوم کے مقابلے میں ایک تھے۔اور ایک ہیں ۔کبھی بھی یہ سکھ مسلمانوں کے وفا دار نہیں ہو سکتے ہندو سکھوں کے آپس کے بع ض اختلافات کے باوجود بھی ہندو سکھ اسلام کے مقابلے میں ایک ملت کفر ہیں ۔

سکھ مذہب کی پوجا پارٹ کو فروغ دینا کفرو شرک کا سہولت کار بننا ہے اور انکی پوجا پارٹ اور رسوم میں شریک ہونا ان کے کفریہ کلمات الاپنا اور ان کے شعائر اپنانا معا ذ اللہ کفر کا ارتکاب کرنا ہے۔کرتار پور راہداری کا افتتاح مصور پاکستان ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم ولادت 9نومبر کے موقع پر رکھ کر پاکستان کے دشمن بھارت کیلئے کھلی چھوٹ، موج میلہ اور بانیان پاکستان سے واضح بے رخی پاکستانی قوم کیلئے ناقابل برداشت ہے۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے یوم اقبال کے لحاظ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فکرِ اقبال استحکامِ پاکستان اور غلبہ اسلام کی ضامن ہے آپ دو قومی نظریے کے بہت بڑے مبلغ اور عشقِ رسول ﷺ کے عظیم علمبردار تھے ۔ آپ کی شاعری مسلمانوں کے شاندار ماضی کی ترجمان اور روشن مستقبل کی منزل کا نشان ہے۔ شاعرِ مشرق نے مسلمانان ہند کو آزادی کے لیے کمر بستہ کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا ۔ آپ نے مغربی تہذیب کے نقصانات اور تہذیب حجازی کی برکات کوبڑے احسن طریقے سے اجاگر کیا۔آپ مادہ پرستی کے مقابلہ میں طریقِ تصوُّف اور فکر ی آزاد خیالی کے مقابلہ میں فقہی اسلوب کے حامی تھے۔ نسلِ نو کی صحت مند فکری نشوؤنما کے لیے انہیں فکر اقبال کا ہم نشین بنانا ضروری ہی