انسداد منشیات کی عدالت نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

ہفتہ 9 نومبر 2019 21:25

انسداد منشیات کی عدالت نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) انسداد منشیات کی عدالت نے منشیات کیس میں ملوث سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز ہونے والی سماعت کے دوران رانا ثناء اللہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر رہائی کے لئے ہر قسم کی ضمانت دینے کے لئے تیار ہیں۔

اگر عدالت چاہے تو رانا ثناء اللہ کا پاسپورٹ بھی اپنی تحویل میں لے سکتی ہے جبکہ اے این ایف کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت مقدمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر فیصلہ نہ کرے، سماعت کے موقعہ پر رانا ثناء اللہ کی اہلیہ اور داماد بھی عدالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف بھاری منشیات کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔