پنجاب یونیورسٹی وفد کی علامہ اقبال کے مزار پر حاضری،پھولوںکی چادر چڑھائی

ہفتہ 9 نومبر 2019 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر کی زیر قیادت پنجاب یونیورسٹی اساتذہ اور انتظامی عہدیداران پر مشتمل وفد نے مزار اقبال پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا ہے کہ ہم شاعر مشرق،عظیم مفکراور برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا خواب دیکھنے والی عظیم ہستی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی تعلیمات پر عمل کرکے ملک کو مضبوط بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔