لیسکو نے عید میلاد النبی ﷺ پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کااعلان

ہفتہ نومبر 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 نومبر کی شام سے 11 نومبر کی صبح تک شہر میں کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔