اسلام آ باد میں جشن عید میلاد النبیؐکے مو قع پر مساجد میں مذہبی اجتماعات، پولیس نے جا مع سیکورٹی پروگر ام ترتیب دے دیا

ہفتہ 9 نومبر 2019 22:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) اسلام آ باد میں جشن عید میلاد النبیؐکے مو قع پر مساجد میں مذہبی اجتماعات کے حوالے سے اسلام آ باد پولیس نے ایک جا مع سیکورٹی پروگر ام ترتیب دیا ہے جس کے تحت 2000سے زائد اسلام آباد پولیس کے اہلکا ر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پولیس کما نڈوز، کیو آر ایف اور سی ٹی ایف کی ٹیمیں سپیشل ناکہ جات ، فالکن گا ڑ یا ں اور تھانہ جات کی گاڑیاں مختلف مقامات پر تعینات کر دی گئیں۔

اسلام آ باد پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز کے دستے بھی اپنے فرائض سرانجا م دیں گئے، شہر بھر میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر سیکورٹی کے حو الے سے ایک جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس پلا ن کے تحت مختلف پولیس ٹیمیں اپنے اپنے ایر یا میں پٹرولنگ کریں گی جس کی سربراہی ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ ایس ایچ اوز کریں گے۔

ایس پیز زونز اس سیکورٹی و پٹرولنگ پلان کی خو د ما نٹیر نگ کر یں گے ۔ انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایات پر ڈی آئی جی آ پر یشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے خصوصی سکیورٹی پلان تر تیب دیا ہے ۔ اس پلان کے تحت وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام متعلقہ ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

جشن عید میلا دالنبی ؐکے دوران باوردی مسلح ، سول پارچات اور لیڈ یز پو لیس نے بھی اپنے فرائض سر انجا م دیں گے اس کے علاوہ QRF ،کمانڈوز ،لیڈی کمانڈوز بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے،واک تھر و گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کی جا ئے گی ۔ اسلام آ باد عید میلا دالنبی ؐکا مین جلو س کر کٹ گر ائونڈ سیکٹر G-7مر کز سے بر آمد ہو کر مختلف روٹس سے ہو تا ہواآبپا ر ہ میں اختتام پذیر ہو تا ہے، جلوس کے روٹ میں آنے والی تمام گلیاں دونوں اطراف پولیس کے افسران و جوانوں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے اور روٹ کے راستے میں آنے والی مساجد ،مذہبی عبادت گاہوں پر بھی ڈیوٹی لگائی جائے گی ،گاڑیوں کی پارکنگ جلوس کے روٹ سے دور رکھی جائے گی ۔

اس کے علاوہ عید میلا دالنبی ؐکی ریلیا ں اور میلاد کے پروگرامز ہو ں گئے ۔ شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں کی سخت چیکنگ کی جا ئے گی ، اور بذریعہ بم ڈسپوزل سکو اڈ مختلف ایریاز کی چیکنگ کو یقینی بنا ئے گا ۔ اسلام آ باد پولیس کے تما م تھا نہ جا ت کو اس سلسلہ میں ڈ یو ٹی روسٹر مرتب کر نے کی ہد ا یت کی گئی ہیں اور اسلام آ باد کے مختلف سیکٹرز اور دیہی علا قوں میں گشت کے لیے ٹیمیں بھی مقرر کر نے کی ہد ا یا ت کی گئی ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض ہے کہ وہ شہر یو ں کی جان و مال اور ان کی پراپرٹی کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔

اس سلسلہ میں انہوں نے کہا کہ پولیس تمام وسا ئل بروئے کار لا ئے گی اور کسی قسم کی کوتا ہی ہرگز برداشت نہیں کی جا ئے گی ۔