نوازشریف کو اس وقت علاج کی ضرورت ہے،ہم این آر او کی سیاست نہیں کرتے ہیں،جمال شاہ کاکڑ

ہفتہ 9 نومبر 2019 23:05

نوازشریف کو اس وقت علاج کی ضرورت ہے،ہم این آر او کی سیاست نہیں کرتے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف کو اس وقت علاج کی ضرورت ہے میاں نواز شریف جہاں چاہئیں اپنا اعلان کروائیں مسلم لیگ (ن) کو وزیراعظم نے این آر او نہیں دیا اور نہ ہی ہم این آر او کی سیاست کرتے ہیں انسانی ہمدردی پر ہر کوئی ملک سے باہر علاج کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو اب ہر صورت میں جانا ہوگا مسلم لیگ (ن) اخلاقی اور سیاسی طورپر آزادی مارچ کو سپورٹ کررہی ہے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے والے اپنی ہی موت مر جائیں گے اس وقت میں نواز شریف کو علاج کی اشد ضرورت ہے ان کو کئی بیماریاں لاحق ہیں جب تک صحیح معنوں میں ان کا علاج نہیں ہوتا اس وقت تک وہ باہر رہ کر اپنا علاج کریں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاثر دیا جارہا ہے نواز شریف اورمسلم لیگ (ن) کو این آر او دی جارہی ہے مگر یہ تاثر بالکل غلط ہے اور نوازشریف کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے