گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی گور نر ہائوس میں ملاقات

ہفتہ نومبر 23:15

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کی گور نر ہائوس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے گور نر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ بھارتی ریاست کا بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کے فیصلہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم و بربریت کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدرآزد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کرتار پور راہداری کھولنا قابل قدر اقدام ہے۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے وزیراعظم پاکستان کی یو این میں کی جانے والی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح وزیراعظم پاکستان نے کشمیر کے موقف کو پوری دنیا میں پیش کیا وہ قابل ستائش ہے اور بہت جلد دنیا دیکھی گی کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری بہن بھائی آزاد فضائوں میں سانس لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری سے اپیل ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کے لئے بھارتی حکومت پر زور ڈالے ۔