وزیر اعلیٰ بلوچستان کی عیدمیلادالنبی ؐکے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت

ہفتہ 9 نومبر 2019 23:15

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی عیدمیلادالنبی ؐکے موقع پر امن وامان کی صورتحال ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عیدمیلادالنبی کے موقع پر جلوسوں اور اجتماعات کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے مستعد اور چوکس رہتے ہوئے باہمی روابط قائم رکھیں، وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہر میں صفائی کے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔