بھارت نے اپنے تمام میزائل تیار کر لیے، تمام جنگی ہتھیار بھی پاکستان کی سرحد پر لگا دیے

بھارت اپنے پاس موجود تمام ہتھیاروں کو ٹیسٹ کر رہا ہے، اگلے مورچوں کو الرٹ کیا جا چکا، اپنا تمام توپ خانہ سرحد پر پہنچا چکا، لیکن پھر میں پاکستان میں کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ خیر سگالی کے اقدامات سے جنگ کو روکا جا سکتا ہے: دفاعی تجزیہ کار زید حامد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 نومبر 2019 21:57

بھارت نے اپنے تمام میزائل تیار کر لیے، تمام جنگی ہتھیار بھی پاکستان ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر2019ء) دفاعی تجزیہ کار زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے تمام میزائل تیار کر لیے، تمام جنگی ہتھیار بھی پاکستان کی سرحد پر لگا دیے، بھارت اپنے پاس موجود تمام ہتھیاروں کو ٹیسٹ کر رہا ہے، اگلے مورچوں کو الرٹ کیا جا چکا، اپنا تمام توپ خانہ سرحد پر پہنچا چکا، لیکن پھر میں پاکستان میں کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ خیر سگالی کے اقدامات سے جنگ کو روکا جا سکتا ہے۔


تفصیلات کے مطابق معروف دفاعی تجزیہ کار اور مذہبی اسکالر زید حامد کی جانب سے بھارتی بحریہ کے ایک اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کی تمام تیاریاں مکمل کیے بیٹھا ہے۔ بھارت کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں 4 ڈینجر زونز میں اپنے جنگی ہتھیاروں کو تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اقدام پر زید حامد ردعمل دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ بھارت اس وقت اپنے پاس موجود ہر ہتھیار کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ بھارت نے اپنے تمام میزائل متحرک کر دیے ہیں اور اپنے پاس موجود تمام ہتھیاروں کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔ جبکہ بھارت نے اگلے مورچوں کو بھی الرٹ کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت اپنا تمام بھاری توپ خانہ پاکستان کی سرحد پر بھی پہنچا چکا ہے۔ لیکن یہاں پاکستان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہیں اب بھی لگتا ہے کہ بھارت جنگ نہیں کرے گا۔ ان لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کچھ اقدامات کر کے جنگ کو ٹال سکتے ہیں۔ یہ لوگ صرف اور صرف خود کو فریب دے رہے ہیں۔
                             

متعلقہ عنوان :