نیک بخت لوگ عیدمیلادالنبی ؐ کااہتمام کرتے ہیں :افشاں لطیف

ہفتہ 9 نومبر 2019 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2019ء) کاشانہ ویلفیئرہوم کی سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف نے کہا ہے کہ سردارانبیاؐکاجشن ولادت مناناسعادت ہے۔ نیک بخت لوگ عیدمیلادالنبی ؐ کااہتمام کرتے ہیں۔اس سلسلہ میں ایمان افروزاورپروقارتقریبات میں شریک ہونابھی ایک بیش قیمت اعزاز ہے ۔ اللہ رب العزت اپنے محبوب کیلئے درودوسلام کی عبادت کو ردنہیں کرتابلکہ جواہتمام سے درودوسلام پڑھتے ہیں ان کے درجات بلندکرتا ہے۔

ہرعہد کے ثناء خوان محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قابل قدر بلکہ قابل رشک ہیں۔سراپارحمت اورمحسن انسانیت سرورکونین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانیت کو جو ضابطہ حیات عطاء فرمایا وہ بلاشبہ کامل ترین ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کاشانہ ویلفیئرہوم میں جشن عیدمیلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں ایک پروقار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں شریک بیٹیوں اورسٹاف ممبرز نے صادق جذبوں کے ساتھ بارگاہ رسالت ؐ میں نذرانہ درودوسلام پیش کیا ۔بیٹیوں سمیت خواتین مہمانوں نے آنحضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میںہدیہ نعت پیش کیا ۔شرکاء نے مادروطن کی سا لمیت ،تعمیروترقی ، ملک کی جغرافیائی گ*ونظریاتی سرحدوں کی حفاظت پرمامورمحافظوں کی سلامتی ،مذہبی ہم آہنگی سمیت رواداری کے فروغ اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہرسیاسی محاذ پر کامیابی،عمدہ کارکردگی،ان کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے اجتماعی دعا کی ۔

مسزافشاں لطیف نے مزید کہا کہ روزمحشر شفاعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاراستہ اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوکرگزرتا ہے۔حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسلام کے نوراوراپنے اخلاص کی روشنی سے زمانہ جاہلیت کی فرسودہ رسومات کونابودکردیا اورخواتین کوان کے حقوق ملے ۔انہوں نے کہا کہ ظہوراسلام کے بعددنیا میںمساوات اورانسانیت کاتصور ابھرا ورنہ انسانوں کے پیروں میں غلامی کی بیڑیاں تھیں۔اسلام نے عورتوں کوجوعزت وعظمت عطاء فرمائی کسی دوسرے دین پرکاربند خاتون اس کاتصور بھی نہیں کرسکتی۔

متعلقہ عنوان :