Live Updates

نواز شریف نے راونگی سے قبل ہی واپسی کی تاریخ طے کر لی

سابق وزیراعظم پیر کی صبح لندن روانہ ہوجائیں گے ، بک کروائے گئے ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 27 نومبر درج

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 نومبر 2019 22:46

نواز شریف نے راونگی سے قبل ہی واپسی کی تاریخ طے کر لی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر2019ء) نواز شریف نے راونگی سے قبل ہی واپسی کی تاریخ طے کر لی، سابق وزیراعظم  پیر کی صبح لندن روانہ ہوجائیں گے ، بک کروائے گئے ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 27 نومبر درج۔ تفصیلات کے مطابق سابق  وزیراعظم نواز شریف نے بیرون ملک سے پاکستان واپسی کی تاریخ بھی ابھی طے کر لی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن روانگی کیلئے جو ٹکٹ کروائے ہیں، ان پر پاکستانی واپسی کی تاریخ بھی درج ہے۔

نواز شریف نے پاکستان واپسی کا ٹکٹ بھی ابھی سے بک کروا لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن اور امریکا میں اپنا علاج کروانے کے بعد 27 نومبر کو پاکستان واپس آ جائیں گے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم محمدنوازشریف پیر کی صبح 9 بج کر5 منٹ پرلندن روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نوازشریف ، شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان کی ٹکٹ بک کرلی گئی ہے۔

بک کی گئی ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 27 نومبر درج ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف قطرایئرویز کی پروازکیوآر 629 سے لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک لے جانے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں اورای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر نواز شریف لندن روانہ ہو جائیں گے ، نواز شریف کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ائیر ایمبولینس کے ذریعے لیجانے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے قطر سے ائیر ایمبولینس منگوانے کیلئے بات چیت بھی کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور شریف میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے گزشتہ روز بھی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اچانک کمی ہوئی ہے اور یہ تعداد18ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔ ڈاکٹروں نے شہباز شریف اور مریم نواز سے گزشتہ روزبھی تفصیلی مشاورت کی اور نواز شریف کی صحت کے پیش نظر کمرشل ،چارٹرڈ فلائٹ اور ائیر ایمبولینس کے آپشنز پر غور کیا گیا ۔

ائیر ایمبولینس کے استعمال کی صورت میں قطر میںائیر ایمبولینس کے حصول کے لئے بات چیت کر لی گئی ہے اورحتمی طو رپر طے ہونے کی صورت میں ائیر ایمبولینس فوری پاکستان پہنچ جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے نواز شریف کو لندن لے جانے کیلئے اپنی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں اورصرف ای سی ایل سے نام نکلنے کیلئے ضابطہ کی کارروائی مکمل ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات