نو نومبر دیوار برلن کو مسمار ہوئے آج پورے تیس سال مکمل ہو گئے

ہفتہ نومبر 23:15

نو نومبر دیوار برلن کو مسمار ہوئے آج پورے تیس سال مکمل ہو گئے
برلن (رپورٹ مہوش خان، اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر2019ء) نو نومبر دیوار برلن کو مسمار ہوئے آج پورے تیس سال مکمل ہو گئے ۔ اٹھائیس سال مشرقی و مغربی جرمنی کو جدا رکھنے والی دیوار کو گرے نو نومبر کو تیس سال پورے ہونے کی خوشی میں کئ دنوں سے جشن کا سماں ہے۔جس دن یہ دیوار گری اور اپنوں کو اپنے ملے مدتوں سے بچھڑے ایک ہوئے تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ وقت ان کی زندگیوں میں آچکا ہے۔

آج سے ٹھیک تیس سال قبل نو نومبر 1989 کو دیوار برلن گرا کر مشرقی جرمنی اور مغربی جرمنی کو ایک کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ دیوار برلن صرف ایک شہر کا ہی بٹوارا نہ تھا بلکہ یہ ہزاروں دلوں ،ہزاروں محبتوں اور ہزاروں زندگیوں کا بٹوارا تھا مگر پھر اچانک اٹھائیس سال بعد سب کچھ بدل گیا دیوار گرا دی گئ ۔

(جاری ہے)

دلوں کو جوڑا گیا،محبتیں لوٹ آئیں ۔ دیوار برلن گرنے کے تیس سال پورے ہونے پر جرمنی کے دارلحکومت برلن میں باقاعدہ جشن منایا جا رہا ہےاور اس موقع پر امریکن آرٹسٹ patnick ahearn نے دیوار برلن گرائے جانے کے تیس سالہ تقریبات کے لئے ایک لاکھ رنگ برنگی جھنڈیوں سے ایک سو پچاس میٹر لمبا ایک انتہائ دیدہ زیب فن پارہ بنایا ہے ۔

۔جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے امن کے حوالے سے اپنے اپنے پیغامات درج کئے ہیں۔جسے برانڈن برگ گیٹ پر انتہائ خوبصورت انداز میں لٹکایا گیا ہے۔ جوکئ روز سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ جرمنی کے دارلحکومت برلن میں آج دیوار برلن گرائے جانے کے تیس سال مکمل ہونے پر مخلتف اوقات میں مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں شہر کے مشہور و معروف تاریخی مقام برانڈن برگ گیٹ پر مختلف سیاسی شخصیات نے آکر دیوار برلن کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد اور دیوار برلن کی یاد میں پھول چڑھائے۔

اس موقع پر ایک امریکن آرٹسٹ نے رنگ برنگی پیٹوں پر موجود پیغامات کو ایک جگہ پرو کر سب کو حیران کر دیا۔ برانڈن برگ گیٹ کو نہ صرف ان پٹیوں سے سجایا گیا ہے بلکہ وہاں پر دیوار برلن کی پوری تاریخ کو تصاویر کی شکل میں لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔جس سے آنے والے افراد کو اس دیوار کی بنا پر ڈھائے جانے والے مظالم کا بھی پتہ چلتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :