فلم اسٹار ثنا کی ایک بار پھر بڑی سکرین پر واپسی

فلم"نکاح"میں ہیرو فرخ علی شائق کے مقابل کاسٹ

اتوار 10 نومبر 2019 00:00

فلم اسٹار ثنا کی ایک بار پھر بڑی سکرین پر واپسی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر2019ء) فلم سٹار ثنانے ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ دکھانے کی تیاری کرلی ہے۔اداکارہ ثناکو نئی آنے والی فلم"نکاح"میں ہیرو فرخ علی شائق کے مقابل کاسٹ کرلیاگیاہے ۔ فرخ علی اس سے پہلے ماڈلنگ اور اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ فلم کی ممکنہ کاسٹ میں اداکار بابرعلی، جاوید شیخ، ایمان احمد اور عروج شامل ہیں ، فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر وقاص احمد جبکہ ڈی او پی عمار احمد ہیں ۔

فلم کامیوزک ساحرعلی بگا نے ترتیب دیا ہےاور راس فلمز نے اسے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم نکاح کی شوٹنگ پاکستان،تھائی لینڈ اور یورپ کے مختلف مقامات پر کی جائے گی جس کیلئے لوکیشنز کا انتخاب فرخ علی شائق اور ٹیم کے ارکان نے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کی شوٹنگ کا آغاز عنقریب ہوگا۔