قومی اسمبلی کی جانب سے عید میلاد النبی کی مناسبت سے پارلیمانی وفد کی روضہ رسول پر خصوصی طور پر حاضری

پیر 11 نومبر 2019 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) قومی اسمبلی آف پاکستان کی جانب سے عید میلاد النبی کی مناسبت سے پارلیمانی وفد نے روضہ رسول پر خصوصی طور پر حاضری دی ہے۔وفد کی قیادت پاک۔سعودی دوستی گروپ کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی محمد ابراہیم خان کر رہے ہیں۔ سعودی عرب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی آف پاکستان کے پارلیمانی وفد نے روضہ رسول پر حاضری دی ہے۔

اس موقع پر وفد نے ملک کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور مسلم امہ کے مابین اتحاد و اتفاق، یگانگت اور مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ وفد نے سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام کا نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمانی وفد حسب روایت ہر سال 12 ربیع الااول کو روضہ رسول پر خصوصی طور پر حاضری دیتا ہے۔

وفد سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران روضہ رسول کے علاوہ دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی کرے گا۔ وفد سعودی وزارت حج و عمرہ کے حکام سے بھی ملاقات کرے گا۔پارلیمانی وفد میں ممبران قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، مجاہد علی، سردار نصراللہ خان دریشک، محمد ابراہیم خان، عطاء اللہ، سائرہ بانو، نزہت، پٹھان، شاہین ناز سیف اللہ طورو، جوریہ ظفر آہیر ، صائمہ ندیم، نفیسہ عنایت اللہ، کرن عمران ڈار، رائے محمد اقبال، میاں نجیب دین اویسی، ڈائریکٹر حج ساجد منصور اور ڈائریکٹر ٹو اسپیکر اینڈ سیکرٹری وفد سعید احمد میتلا شامل ہیں۔