سرگودھا ‘مختلف حادثات و واقعات میں خواتین سمیت 13 افراد زخمی

پیر 11 نومبر 2019 11:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) مختلف حادثات و واقعات میں خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔زرائع کے مطابق خوشاب کے چک50ایم بی میں گھر کی دیوار گرنے سے دو افراد32سالہ بشریٰ بی بی اور20سالہ محمد رمضان ملبہ تلے دب کرشدید زخمی ہوگئے۔ جوہرآبادکالج چوک میں دوموٹرسائیکلوں کے تصادم 55سالہ امجد شاہ زخمی ہوا۔

دائیوال میں دوموٹرسائیکلوں کیتصادم میں18سالہ ثقلین اسکا بھائی 20سالہ رمضان شدید زخمی ہو گے جبکہ جوھرآباد پرانا ڈاکخانہ چوک میں موٹرسائیکل اوروین کے تصادم میں 21سالہ یحیٰی زخمی ہوا۔نوشہرہ روڈخالق آبادکے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دو افراد 50سالہ عبدالحمید اور اسکی اہلیہ 45 سالہ آصفہ بی بی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مظفر گڑھ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 20 سالہ نوجوان قارب حسین زخمی ہو گیاجبکہ دوسرے حادثہ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 24سالہ فضل الرحمٰن زخمی ہوا۔

اسی روڈ پر چک سات کیقریب تیز رفتار ہنڈائی ڈالہ بیقابو ہو کر رکشے میں جالگا ،رکشہ سوار تین افراد 15 سالہ سمیرا بی بی،اسکی والدہ45سالہ افضل خاتون،اورعرفان زخمی ہوگئے ان واقعات کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔