12ویں کلاس تک سکول بیگز کا وزن کم کیاجائے گا‘ خلاف ورزی کرنے والے سکولز کیخلاف کارروائی ہوگی‘ ضیاء الله بنگش

پیر 11 نومبر 2019 13:45

12ویں کلاس تک سکول بیگز کا وزن کم کیاجائے گا‘ خلاف ورزی کرنے والے سکولز ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) مشیر تعلیم ضیاء الله بنگش نے کہاہے کہ 12ویں کلاس تک بیگز کا وزن کم کیاجائے گا‘ خلاف ورزی کرنے والے سکولز کے خلاف کارروائی ہوگی‘ سکول کے پرنسپل پر 2لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیاجائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سکول کے بچوں پر بستوں کا بوجھ کم کرنا حکومت کی جانب سے ایک بڑا اقدام ہے، سکول بیگز کا وزن بچے کے وزن کے 15فیصد سے زائد نہیں ہوگا جبکہ سکولز طلبہ کیلئے الماری کی سہولت بھی فراہم کرنے کے پابند ہونگے جہاں طلبہ الماری میں اپنی کتابیں‘ کاپیاں اور دیگر سامان بحفاظت رکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم نے خیبرپختونخوا سکول بیگزایکٹ 2019ء تیارکرلیاہے۔ انہوں نے کہاکہ سکولز میں تختی یا سلیٹ دوبارہ متعارف کرنا بھی بل میں شامل کیاہے۔