جشن عید میلاد النبی کے ضمن میں نکلنے والے تمام جلوسوں کے مقامات اور راستوں کے علاوہ جلسہ گاہوں کا پولیس کی طرف سے لانگ مارچ اور سروے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 11 نومبر 2019 12:58

جشن عید میلاد النبی کے ضمن میں نکلنے والے تمام جلوسوں کے مقامات اور ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جشن عید میلاد النبی کے ضمن میں نکلنے والے تمام جلوسوں کے مقامات اور راستوں کے علاوہ جلسہ گاہوں کا پولیس کی طرف سے لانگ مارچ اور سروے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کی قیادت میں ضلع پولیس ایلیٹ فورس ،ٹریفک پولیس کے ہمراہ عید میلاد النبی کے تمام جلوسوں کے روٹس اور جلسہ گاہ کے مقامات کا تفصیلی دورہ ڈی پی او نے تمام راستوں کا ازخود معائنہ کرکے اس پرسیکیورٹی فورس کو تعینات کرنے اور ایس ایچ اوز کو اپنی فورس کے ہمراہ نگرانی کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو چیک کرکے انہیں سنی علماء کونسل کے انتظامی امور کے انچارج کی مشاورت سے جلسہ گاہ میں بھیجا جائے جبکہ جلسہ گاہ میں کوئی مشکوک اور جلسہ گاہ کی چاروں اطراف پیچھے کوئی افراد کھڑے نہ ہوں وہاں پر پولیس فورس تعینات کرکے سیکیورٹی انتظام کو فول پروف بنانے کے لیے سراغ رساں کتوں کی مددلی گئی ہے اور وہ تمام جلسہ گاہ کے گردونواح کے ساتھ ساتھ جلسہ گاہ کے ایریا کو بھی چیک کریں گے۔