نبی ﷺ کی آمد تمام عالمین کے لیے رحمت کا باعث ہے‘راجہ بشارت

پیر 11 نومبر 2019 15:17

نبی ﷺ کی آمد تمام عالمین کے لیے رحمت کا باعث ہے‘راجہ بشارت
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) نبی ﷺ کی آمد تمام عالمین کے لیے رحمت کا باعث ہے نبی ﷺ رحمت للعالمین ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،پیر دیوان آل حبیب،حاجی ظفر اقبال اور دیگر نے مرکزی جامع مسجد چونگی نمبر بائیس میں منعقدہ میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی ﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں سرخرو ہوا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

کائنات کا زرہ زرہ نبی ﷺ کی آمد کا میلاد مناتا ہے اور ان پر درود بھیجتا ہے ۔نبیﷺ کی غلامی ہی عین ایمان اور اسلام ہے ۔نبی ﷺ خاتم النبیین ہیں اور انکی امت آخری امت ہے ۔عید میلاد کے موقع پر تمام جہانوں میں چراغاں ہوتا ہے ۔اور خوشی منائی جاتی ہے ۔ اہل ایمان پر فرض ہے کہ وہ نبی ﷺ کے اتباع کو ہی اپنا شعار بنا لیں کیونکہ یہی راہ نجات ہے ۔کانفرنس سے راجہ آصف علی،سید قاسم شاہ،راجہ ناصر،رضا المصطفی نورانی اور حاجی افتخار نے بھی خطاب کیا -