خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید12افراد میں ڈینگی کی تصدیق

پیر 11 نومبر 2019 15:24

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران مزید12افراد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد پشاور میں سب سے زیادہ2621 اور خیبر پختونخوا میں مجموعی کیسوں کی تعداد6880 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 6851 ڈینگی کے مریضوں کو ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے بعد فارغ بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈینگی ریسپانس یونٹ کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پشاور 7 اور ڈی آئی خان میں5 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صوبے کے نجی و سرکاری ہسپتالوں میں 22 مریض تاحال زیر علاج ہیں۔ واضح رہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔ پشاور میں 2621، نوشہرہ 213، مہمند ایک، خیبر 182، چارسدہ 71، چترال 0، شانگلہ 227، سوات 558، بونیر 110، باجوڑ 228، دیر اپر 6، دیر لوئر183، مالاکنڈ 6، صوابی 473، مردان 337، تورغر 0، کوہستان 9، مانسہرہ 369، ہری پور 308، ایبٹ آباد 145، اورکزئی 0، بٹگرم 150، کرم 1، کوہاٹ 420، کرک 38، ہنگو 33، شمالی وزیرستان0، لکی مروت 38، بنوں 28، ٹانک1، جنوبی وزیر ستان 0 اور ڈی آئی خان میں124ہیں۔