نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 11 نومبر 2019 15:20

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔

(جاری ہے)

یہ درخواست بیرسٹر سید محمد جاویداقبال جعفری نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نوازشریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ان کے خلاف متعدد مقدمات زیر التواء ہیں،نوازشریف کوبیمار قیدیوں کے برعکس علاج کے لئے بیرون ملک بھجوانا امتیازی سلوک ہے،حسین حقانی کی طرح نوازشریف بھی بیرون ملک جاکرواپس نہیں آئیں گے،نوازشریف منی لانڈرنگ کے ذریعے حاصل کی گئی جائیدادیں بیرون ملک مقیم بچوں کے نام کرنے کے لئے جاناچاہتے ہیں،نوازشریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،نوازشریف ایمل کانسی کو امریکہ کے سپردکرنے میں ملوث رہے،نوازشریف نے غیر قانونی طورپر ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب لیا،سرکاخطاب واپس لینے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہے،نوازشریف کی منی لانڈرنگ کیخلاف کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہے،استدعا ہے کہ نوازشریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کی جائے۔

عدالتی فیصلہ آنے تک نوازشریف کوبیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم دیاجائے۔