لاہور میں میٹرو بس کے تمام سٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت ختم

پیر 11 نومبر 2019 18:15

لاہور میں میٹرو بس کے تمام سٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت ختم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) لاہور میں میٹرو بس کے تمام سٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت ختم کر دی گئی، اس کا مقصد بس کے انتظار میں بیٹھے مسافروں کو ٹیکنالوجی کی سہولت سے آراستہ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

میٹرو بس کے سٹیشنز پر موجود کیمرے اور کمپیوٹرز بھی اسی انٹرنیٹ سے منسلک تھے، اس سے قبل ریونیو بڑھانے کے لئے کرائے میں دس روپے کا اضافہ بھی کیا گیا تھا۔جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کے احکامات کی روشنی میں وائی فائی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے وائی فائی بند کرنے کا حکم دیا۔