ڈسکہ کے علاقے دھلیکے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 11 نومبر 2019 17:24

ڈسکہ کے علاقے دھلیکے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں ..
ڈسکہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر 2019ء، نمائندہ خصوصی ، رحمان یوسف) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں دو سگے بھائیوں کے قتل کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث علاقے میں سوگ اور غم و غصے کی فضا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ڈسکہ کے علاقے دھلیکے میں پیش آیا ہے۔ جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں بھائی رضون اور شہزاد اپنے کھیت کی فصل کاٹ رہے تھے کہ اچانک کچھ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں بھائیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے دو جوان سال بھائیوں کے قتل کے دلخراش واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے ۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انشا ء اللہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔