سیاحت کی صنعت معیشت کو اربوں ڈالر کا منافع دے سکتی ہے‘ لاہور چیمبر

پیر 11 نومبر 2019 20:30

سیاحت کی صنعت معیشت کو اربوں ڈالر کا منافع دے سکتی ہے‘ لاہور چیمبر
لاہور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے چیئرمین ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل ظفر سے ملاقات میں کہا ہے کہ سیاحت کی صنعت پاکستانی معیشت کو اربوں ڈالر کا فائدہ، حکومت کو وافر ریونیو دینے اور وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرسکتی ہے لہذا عالمی سطح پر اس شعبے کی بھرپور مارکیٹنگ کی جائے، ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب لاہور چیمبر میں اپنا ڈیسک قائم کرے تاکہ باہمی اشتراک سے سیاحت کی صنعت کو آگے بڑھایا جاسکے‘ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین حارث عتیق، عاقب آصف، واصف یوسف اورفیاض حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے‘ڈاکٹر سہیل ظفر نے کہا کہ نجی شعبے کو سیاحت میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے کیونکہ اس میں منافع کی شرح بہت زیادہ ہے، لاہور چیمبر سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ فیسٹیولز غیرملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرسکتے ہیں‘ انہوں نے بتایا کہ دریائے راوی پر چیئرلفٹ کی تنصیب سمیت دیگر منصوبے زیر غورہیں‘ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق 2018ء میں عالمی سطح پر سیاحت کی صنعت نے 3.9فیصد کی شرح سے ترقی کی، عالمی معیشت کو 8.8ٹریلین ڈالر سے زائد دئیے اور 319ملین سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کئے‘ انہوں نے کہا کہ سیاحتی شعبہ پاکستان کی معاشی سرگرمیوں اور غیرملکی سرمایہ کاری کا مرکز بنا سکتا ہے ، کرتارپور راہداری نے ہوٹل اور دیگر صنعتوں کے لیے مواقع پیدا کیے جن سے فائدہ اٹھانا چاہیے‘انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کوششیں کرنی چاہئیں جس سے نہ صرف غیر ملکی سیاح پاکستان آئیں گے بلکہ ملک کی بہترین ساکھ بھی اُجاگر ہوگی‘ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے فنانسنگ تک رسائی آسان بنائی جائے‘ انہوں نے سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی کاوشوں کو سراہا�

(جاری ہے)