Live Updates

فرسودہ نظام جس میں امیر اور غریب کیلئے دو الگ الگ معیار ہیں، کے خلاف شروع سے ہی ہماری جدوجہد ہے اور اس فرسودہ نظام کے خلاف ہم نے پہلے لڑائی کی تھی اب بھی جنگ کریں گے

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا بیان

پیر 11 نومبر 2019 20:30

فرسودہ نظام جس میں امیر اور غریب کیلئے دو الگ الگ معیار ہیں، کے خلاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام جس میں امیر اور غریب کیلئے دو الگ الگ معیار ہیں، کے خلاف شروع سے ہی ہماری جدوجہد ہے اور اس فرسودہ نظام کے خلاف ہم نے پہلے لڑائی کی تھی اب بھی جنگ کریں گے۔ پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ انصاف اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے تاکہ امیر اور غریب کو یکساں انصاف میسر آ سکے۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ہے 72 سالوں سے ملک کے سسٹم کا وہ بھیانک چہرہ جس کو بدلنے عمران خان آئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اب دو نہیں ایک پاکستان ہوگا جہاں سب برابر ہوں گئے۔ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اٴْس کی بدولت ابو (نواز)، چچا (شہباز) اور پھر میں وہاں جا رہے ہیں جہاں اشتہاری رشتے دار اور لٴْوٹی ہوئی دولت ہے، چچا آتے جاتے رہیں گے یہ پہلے بھی سعودیہ بھاگ گئے تھے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق علاج کی شرط یہ ہے کہ تیمارداری کوئی اور نہیں صرف مریم نواز کر سکتی ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات