پرویز مشرف کی بے نظیر قتل کیس میں جائیداد ضبطگی آڈر کے بعد ایف آئی اے کی عدالت میں ایک اور درخواست دائر

پیر 11 نومبر 2019 20:37

پرویز مشرف کی بے نظیر قتل کیس میں جائیداد ضبطگی آڈر کے بعد ایف آئی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) سابق صدر بے پرویز مشرف کی بے نظیر قتل کیس میں جائیداد ضبطگی آڈر کے بعد ایف آئی اے کی عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے انسپکٹر عظمت نے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف کی ڈی ایچ اے میں مزید دو سے تین پلاٹ کا انکشاف ہوا ہے ،پلاٹوں سے متعلق معلومات. پر مبنی دستاویزات چند روز بعد عدالت میں.پیش کی جائیں گی ۔ عدالت نے آئندہ تاریخ سما عت 21 نومبر مقرر کردی ۔یاد رہے کہ انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے یکم نومبر کو سابق صدر کی جائیداد اور بنک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :