ڈاکٹروں نے نواز شریف کوبیرون ملک لے جانے کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا ہے، بدھ کو یہاں پہنچے گی، نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے،مریم اورنگزیب

پیر 11 نومبر 2019 21:22

ڈاکٹروں نے نواز شریف کوبیرون ملک لے جانے کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کوبیرون ملک لے جانے کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا ہے جو بدھ کو یہاں پہنچے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کی تشویش لمحہ لمحہ بڑھتی جارہی ہے‘ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر نے ایئرایمبولینس کا انتظام کرنے کے لئے کہا ہے۔ ڈاکٹرز محمد نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی تعداد سفر کے قابل بنانے کے لئے انہیں طبی طور پر تیار کریں گے۔