وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کا گلگت کی شاہراہوں کی میٹلنگ میں سست روی کا نوٹس

پیر 11 نومبر 2019 21:40

وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کا گلگت کی شاہراہوں کی میٹلنگ میں سست روی ..
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت کی شاہراہوں کی میٹلنگ میں سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر اور ایکسین تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ میٹلنگ کے کام میں تیزی لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو ہر تیسرے دن شاہراہوں کی میٹلنگ کے کام اوررفتار کا جائزہ لے گی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور ایس ایس پی گلگت کوہدایت کی ہے کہ شاہراہوں کی میٹلنگ کے کام کے دوران ٹریفک اور دیگر ایشوز کو حل کرنے کیلئے محکمہ تعمیرات کو مکمل تعاون فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ تعمیرات کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اتحاد چوک تک میٹلنگ کے کام کومکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہیلی چوک تا غزنوی چوک کے میٹلنگ کے کام میں بھی تیزی لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ایس ایس پی کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے اور ٹریفک پولیس کو خصوصی مراعات دیئے جائیں۔ گلگت شہر میں سب سے بڑا چیلنج ٹریفک کا ہے۔ جن علاقوں میں کشادہ شاہراہیں نہیں ہیں ان شاہراہوں میں صرف ایک سمت میں ٹریفک پارکنگ کی اجازت دی جائے۔

بے ہنگم ٹریفک پارکنگ کرنے والوں کیخلاف ٹریفک قوانین کے مطابق جرمانے کئے جائیں۔ موٹر سائیکل سواروں کو سائیڈ مرر (سائیڈ کے شیشی) اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا جائے۔ تمام ہائی ویز پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کو چالان کیا جائے اور ٹریفک قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شاہراہوں کی میٹلنگ اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :