پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب99کروڑ روپے سے زائدکااضافہ

پیر 11 نومبر 2019 21:48

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب99کروڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے پیرکو غیرمعمولی تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 9بالائی حدیں بحال ہوگئیں اور کے ایس ای 100انڈیکس 36800کی سطح پر آگیا،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب99کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت34.08فیصدزائد جبکہ80.53فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام ،سیمنٹ ،توانائی،کیمیکل، فرٹیلائزراور فوڈزسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36817پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھائو کاسلسلہ سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس824.94پوائنٹس اضافے سی36803.10پوائنٹس پر بندہوا۔پیرکومجموعی طورپر380کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی304کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،59کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب99کروڑ8لاکھ22ہزار518روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب62ارب28 کروڑ33ہزار958روپے ہوگئی۔

پیرکومجموعی طور پر28کروڑ29لاکھ44ہزار821شیئرزکا کاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت7کروڑ17لاکھ71ہزار351 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت91.40روپے اضافے سی1980.00 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت56.69روپے اضافے سی1785.38روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت116.44روپے کمی سی2212.73روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت99.99روپے کمی سی2400.01روپے ہوگئی ۔

پیرکوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں3کروڑ59لاکھ24ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت26پیسے اضافے سی10.41روپے اورورلڈکام ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ44لاکھ80ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے اضافے سی1.71روپے ہوگئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس428.37پوائنٹس اضافے سی17181.88پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1472.51پوائنٹس اضافے سی60416.86پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس396.31پوائنٹس اضافے سی26126.93پوائنٹس پربندہوا ۔