جی ڈی اے نے سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،سردار عبدالرحیم

پیر 11 نومبر 2019 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی ای)نے سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میںجی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردارعبدالرحیم نے کہا ہے کہ 18 نومبر کو مرکزی رہنما غلام مرتضی جتوئی کی رہائش گاہ پر جی ڈی اے کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس پیر صاحب پاگارا کی صدارت میں ہوگا کور کمیٹی کے اجلاس میں بدین،تھرپارکر،میرپورخاص اور عمرکوٹ میں عوامی جلسوں کی تاریخ کا تعین کیا جائیگا جبکہ جی ڈی اے کی ضلعی سطح پر تنظیم سازی کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سردار عبدالرحیم نے بتایا کہ جی ڈی اے اجلاس میں کور کمیٹی اراکین کے علاوہ اراکین اسمبلی بھی شرکت کرینگے اجلاس میں سندھ میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ،امن امان کی بدترصورتحال ،صحت کی خراب صورتحال زرعی پانی کے غلط تقسیم سمیت انسانی مسائل پر آئیندہ کے آکر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔