وزیراعلیٰ پنجاب کاراجن پور و ڈیرہ غازیخان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

پیر 11 نومبر 2019 21:59

وزیراعلیٰ پنجاب کاراجن پور و ڈیرہ غازیخان میں پولیس اہلکاروں کی شہادت ..
لاہور۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پانے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وطن کے امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔ شہید اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں اور شہداء کی قربانیوں کے باعث وطن کو امن نصیب ہوا ہے اور ہم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ کے بارے میں آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔