میزان بینک کیلئے ’’بیسٹ کمپلائنٹ ایمپلائر‘‘ کا ایوارڈ

پیر 11 نومبر 2019 22:08

میزان بینک کیلئے ’’بیسٹ کمپلائنٹ ایمپلائر‘‘ کا ایوارڈ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) ای بی اوآئی نے ای او بی آئی (فوائد میں توسیع)اسکیم کے ذریعے اپنے ملازمین کو فوائد پہنچانے پر میزان بینک کو بیسٹ کمپلائنٹ ایمپلائر کے ایوراڈ سے نوازدیا۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میزان بینک کے جنرل منیجر نارتھ محمد سلیم خان نے اسلام آباد میں منعقدہ پہلے سالانہ پنشن ڈے کی تقریب کے موقع وزیرِاعظم کے خصوصی معاون برائے بیرونِ ملک مقیم پاکستان اور انسانی وسائل زلفی بخاری سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

اس موقع پر ای او بی آئی جانب سے میزان بینک کی کارپوریٹ گورننس اور مسابقتی فوائد کو برقراررکھنے اور ان پر زیادہ قیمت دینے کے طریقہ کار کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ای اوبی آئی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ملازمین کوفوائد، انعامات اور شناخت کا صحیح امتزاج فراہم کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہنے کیلئے پنشن ڈے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :