پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,298کی سطح پر بند

پیر 11 نومبر 2019 22:08

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,298کی سطح پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,298کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.208 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,687 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.997بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 661.324 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 396.421 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 320.035 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 273.121 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 187.949 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 158.314 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 115.897 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 39.954 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 32.148 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 16.308 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 9.219 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیزمیںکاٹن کی3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.503 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :