الفا کالج اسپورٹس فیسٹول ‘ انڈر17اور انڈر18باسکٹ بال اور کرکٹ مقابلے

باسکٹ بال انڈ 19گرلز کا فائنل نکسر اور سیڈرکے مابین ہوگا‘ الفا کالج اور بحریہ کالج کو شکست

پیر 11 نومبر 2019 22:24

الفا کالج اسپورٹس فیسٹول ‘ انڈر17اور انڈر18باسکٹ بال اور کرکٹ مقابلے
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) الفا کالج اسپورٹس فیسٹول 2019میں کراچی کے ’اے‘ اور’او‘ لیول اسکول و کالج کے انڈر17اورانڈر19 طلباء و طالبات 10ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں۔الفاکالج اور الفا کور گراؤنڈز پر ایونٹ کے 8ویں روز انڈر19 باسکٹ بال گرلزکے سیمی فائنل فیصلہ کن ثابت ہوئے۔ پہلے سیمی فائنل میں سیڈر کالج نے الفا کالج کو باآسانی 1-35سے شکست دے کر فائنل میں اپنی نشست کو کنفرم کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نکسر کالج کو بحریہ کالج کیخلاف 8-13کی سنسنی خیزمقابلے کے بعد فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں بحریہ کالج نے الفا کالج کو 9-20سے شکست دے کر برانز میڈل جیتا۔ انڈر19باسکٹ بال بوائز ایونٹ میں الفا کالج نے بی ایس ایس ڈسکوری کو 5-48، نکسر کالج نے حبیب پبلک اسکول کو 15-17اور جنریشن اسکول نے حبیب پبلک ہائی اسکول کو 22-47سے شکست دی۔

(جاری ہے)

کرکٹ ایونٹ کے مقابلے ہل پارک ا ور آئی بی اے کی سرسبز فیلڈ پر کھیلے جارہے ہیں ۔ انڈر19مقابلوں میں سیڈر کالج نے ڈی ایچ اے ، سی ایس ایس کالج کو 9وکٹوں سے نشانہ بنایا۔

ڈی ایچ اے سی ایس ایس کالج نے پہلے بیٹنگ کی فیصلہ کیا اور مقررہ 10اوورز میں 8وکٹوں پر 60رنز اسکور کئے۔ سیڈر کالج نے مطلوبہ ہدف کو باآسانی ایک وکٹ کھوکر حاصل کرلیا جب 6ویں اوورز میں 1وکٹ پر 61رنز اسکور کئے۔ہیکسز کالج نے امریکن اسکول اینڈ کالج کو 8وکٹوں کی کاری ضرب لگائی۔ امریکن اسکول اینڈ کالج نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 10اوورز میں 3وکٹوں پر 100رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

ہیکسز کالج نے 9اوورز میں 23وکٹوں پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے سیمی فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنایا۔انڈر17کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں وہاج حسین اسکولنگ سسٹم نے دی سٹی اسکول نارتھ کیخلاف 9وکٹوں سے کامیاب حاصل کرکے فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔ دی سٹی اسکول نارتھ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10اورز میں 8وکٹوں پر 65رنز اسکور کئے۔

وہاج حسین اسکولنگ سسٹم نے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف کو 7ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے فائنل میںجگہ بنائی۔کوارٹر فائنل میچ میں بے ویو ہائی اسکول نے الفا کالج کو 8رنز سے شکست دی۔ بے ویو ہائی اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10اوورز میں 5وکٹوں پر 100رنز بنائے۔ الفا کالج کی ٹیم مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے میںناکام رہی اوران کی اننگز مقررہ 10اوورز میں 8وکٹوں پر 65رنز ہی بناسکی۔ فاتح ٹیم کی سیمی فائنل میں نشست پکی ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :